کورونا وائرس سے ملک میں جاں بحق افراد کی تعداد209 ہوگئی

شائع 22 اپريل 2020 06:02am
فائل فوٹو

کورونا وائرس کے پاکستان میں وار جاری ہیں۔ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9ہزار 749 تک پہنچ گئی۔جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 209 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 533نئےکیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد9 ہزار749 تک پہنچ گئی۔

پنجاب میں 4ہزار328اور سندھ میں3 ہزار53کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

جبکہ خیبرپختونخوا 1ہزار 345، بلوچستان میں 495، آزاد جمو کشمیر میں 51اور گلگت بلتستان 283رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں2ہزار 156افراد صحتیاب ہوچکے  ہیں۔